• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ننگ شیا کے ریستوران میں دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاریتازترین

January 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین نے گزشتہ برس شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختارعلاقے کے ایک ریستوران میں ہونے والے تباہ کن گیس دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔

یہ دھماکہ 21 جون 2023 کو ننگ شیا کے صدرمقام ین چھوان کی ایک مصروف سڑک پر واقع فویانگ باربی کیوریستوران میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج سے ہوا تھا جس میں 31 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرزکی غیر قانونی جانچ، تیاری، تقسیم اور ریسٹورنٹ میں بے قاعدگی سے استعمال ہوا تھا ۔ رپورٹ ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی منظوری کے بعد جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ میں مقامی پارٹی کمیٹی اور حکومت پر اپنے فرائض کی انجام دہی اور گیس سیفٹی کی مناسب نگرانی کو یقینی بنانے میں غفلت برتنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد ریاستی کونسل نے مختلف محکموں پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں ہنگامی انتظامات اور عوامی تحفظ کی وزراتیں بھی شامل ہیں۔ گیس، فائر فائٹنگ، دھماکوں اور فن تعمیر کے ماہرین نے بھی تحقیقات میں حصہ لیا۔