• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ننگشیا میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ پر رشوت خوری کا مقدمہتازترین

June 21, 2024

شی جیا ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں پارٹی کے سابق نائب سربراہ جیانگ ژی گانگ کے خلاف رشوت خوری کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

ہینگ شوئی استغاثہ نے جیانگ پر الزام عائد کیا ہے کہ 2003 سے 2023 کے درمیان وہ  اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرنچائزڈ ڈیلر کے انتخاب ، ٹھیکوں کی نیلامی کے ساتھ ساتھ کاروباری تعاون اور آپریشنز پر دوسروں کی مدد کرتے رہے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق جیانگ نے اس کے عوض تقریبا 8 کروڑ یوآن (تقریبا 1 کروڑ 12 لاکھ امریکی ڈالر) مالیت کی جائیداد اور رقم غیرقانونی طور پر وصول کی۔

استغاثہ نے مقدمے کی سماعت کے دوران شواہد پیش کیے جس پر ملزم اور اس کے وکیل صفائی نے شواہد پر جرح کیا اور اپنے اپنے حتمی دلائل دیئے۔ اپنے آخری بیان میں جیانگ نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے جرم کا اعتراف کیا۔

مقدمہ کا فیصلہ قانونی تقاضوں کے تحت جاری کیا جائے گا۔