• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نو ماہ میں جنوبی کوریا کی براہ راست بیرون ملک خریداری مارکیٹ میں سرفہرست رہاتازترین

November 06, 2023

سیول (شِنہوا) چین رواں سال کے پہلے نو ماہ میں جنوبی کوریا کی براہ راست بیرون ملک خریداری کی مارکیٹ میں سرفہرست رہا  ہے کیونکہ جنوبی کوریا کےزیادہ تر باشندوں نے چین کی ای کامرس کمپنیوں کے ذریعے سامان خریدا۔ سال کے پہلے نو ماہ کے دوران جنوبی کوریائی باشندوں کی جانب سے کی گئی  براہ راست بیرون ملک خریداری کی مالیت 47 کھرب 90 ارب وان(3ارب 70 کروڑڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20.4 فیصد زیادہ ہے۔

چینی ای کامرس کمپنیوں کے ذریعے سامان کی براہ راست بیرون ملک خریداری جنوری سے ستمبر کے عرصے میں دوگنا سے زیادہ ہوکر 22کھرب20 ارب وان(1ارب70 کروڑڈالر) ہوگئی جوکل کا تقریباً نصف ہے۔

اس کے بعد گزشتہ سال کی نسبت9.7 فیصد کی کمی کے ساتھ 13کھرب90ارب وان(1ارب 10کروڑڈالر)کے ساتھ امریکہ رہا۔