ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں قومی نوجوانان خلائی ایجادات مقابلہ 2023 کا فائنل منعقد ہوا جس میں نوجوانوں کو خلائی ایجادات میں اپنی مہارت کو پیش کرنے کا موقع ملا۔
فائنل سے خطاب میں چائنہ ایرواسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے ڈپٹی پارٹی چیف فینگ شیانگ منگ نے کہا کہ نوجوان نہ صرف ملک کے مستقبل کے لئے ایک امید بلکہ اختراع کے فروغ میں ایک اہم قوت بھی ہیں۔
فینگ نے امید ظاہر کی کہ شریک طلباء کی اختراعی سوچ اور تخلیقی عمل خلائی صنعت میں نئے خیالات، نئے طریقےاور نئی ٹیکنالوجیز لائے گی۔

شہر کے میئر لیو چھونگ نے کہا کہ وین چھانگ ہائی ٹیک اختراع میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے اور خلائی صنعت مرکز کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے۔ وہ اس تقریب کو جدید صلاحیتوں کے انتخاب اور تربیت مضبوط بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کرے گا۔
فائنل 14 سے 16 اگست تک جاری رہا جس میں ملک بھر سے تقریباً 3 ہزار نوجوانوں نے شرکت کی۔