بیجنگ (شِںہوا) چین نوجوانوں کے روزگار کے فروغ سے متعلق اقدامات مستحکم بنائے گا اور ان کے لئے ملازمتیں تلاش کرنے یا کاروبار شروع کرنے میں رہنمائی کو بہتر کرے گا۔
منگل کو قومی مقننہ میں مشاورت کے لیے پیش کردہ ایک سرکاری ورک رپورٹ کے مطابق ملک میں روزگار میں استحکام یقینی بنانے اور آمدن میں اضافے کے لئے متعدد اقدامات پر عملدرآمد ہوگا ۔ روں سال کالج گریجویٹس کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین طبی و صحت کی خدمات میں اپنی صلاحیت میں اضافہ کرکے سماجی سلامتی اور خدمات بہتر بنائے گااور بزرگ آبادی میں اضافے جیسے مسائل سے نمٹنے کے لئے ایک فعال قومی حکمت عملی پرعمل کرے گا۔ اس کے علاوہ نجی پنشن کا نظام ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق لوگوں کی فکری اور ثقافتی زندگی کو بھرپور کیا جائے گا اور ملک کی سلامتی اور سماجی استحکام کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔