بیجنگ (شِںہوا) چین میں نومبر کے دوران اشیاء کی مجموعی درآمدات اور برآمدات میں گزشتہ برس کی نسبت 1.2 فیصد اضافہ ہوا۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ملک کی بیرونی تجارت 37 کھرب یوآن (تقریباً 519.84 ارب امریکی ڈالر) رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 1.7 فیصد اضافے سے 21 کھرب یوآن جبکہ درآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.6 فیصد بڑھ کر 16 کھرب یوآن رہیں۔
جنوری سے نومبر کے دوران ملک کی بیرونی تجارت میں ایک برس قبل کی نسبت کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور یہ 379.6 کھرب یوآن رہی۔