• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، نرسنگ ہوم میں آتشزگی سے 3 افراد ہلاک، 10 زخمیتازترین

April 04, 2024

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبےگوانگ ڈونگ میں ایک نرسنگ ہوم میں لگنے والی آگ  کےنتیجے میں 3افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

ڈونگ گوان شہر ایمرجنسی منیجمنٹ بیورو کے مطابق آگ جمعرات کی صبح تقریباً 4 بج کر 21 منٹ پر شہر میں کانگ یی نرسنگ ہوم میں لگی جس پر صبح 4 بج کر 48 منٹ پرقابو پا لیا گیا۔

10 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے  جبکہ دیگر کی حالت مستحکم ہے۔ حادثے کی  وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔