• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےسائبر کرائمز کے خلاف کارروائیوں کوتیز کردیاتازترین

February 24, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین  میں استغاثہ کے اداروں نے2023 کے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف سائبر کرائمز میں ملوث 2لاکھ 80ہزار افراد کے خلاف  مقدمہ چلایا، مقدمات کی یہ تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 35.5 فیصد زیادہ ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل جی شیاو یان نے گزشتہ روز کہا کہ  ملک میں  ٹیلی کام فراڈ اور اس سے متعلقہ جرائم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میٹاورس اور بلاک چین  تیکنیک پر مبنی  سائبر کرائمز کی نئی اقسام سامنے آرہی ہیں اور روایتی جرائم جیسے جوا، چوری اور مالی فراڈ کی اسکیمیں سائبر اسپیس میں پھیل چکی ہیں۔

اعداد و شمار  کے مطابق  چین  میں استغاثہ  کے اداروں نے 2023 کے پہلے 11 ماہ میں ٹیلی کام اور آن لائن فراڈ میں ملوث 42  ہزارسے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ چلایا، مقدمات کی یہ تعداد گزشتہ سال سے 63.5 فیصد  زیادہ ہے۔

اسی عرصے کے دوران،  ذاتی معلومات کے غلط استعمال پر7ہزار300 سے زیادہ افراد پر،  کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم کی حفاظت کو خطرے میں ڈالنے کے جرائم میں ملوث 1ہزار300 سے زیادہ  اور آن لائن املاک دانش کے حقوق کی خلاف ورزی کے الزام میں1ہزار400 سے زیادہ افراد  پر فرد جرم عائد کی گئی۔