بیجنگ(شِنہوا)چین نے سردیوں کے موسم میں سکولوں میں بیماریوں کی روک تھام کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
چینی وزارت تعلیم کے مطابق اس کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ ایک نوٹس میں ملک بھر میں تعلیمی حکام اورسکولوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ وبائی امراض کی نگرانی کو مضبوط بنائیں اور اساتذہ اور طلباء میں روزمرہ تحفظ اور صحت کی نگرانی کے بارے میں آگاہی بڑھا ئیں۔
نوٹس میں طلبا کی صحت کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کے بیمار ہونے پرانہیں تعلیمی کام کی ضروریات سے استسنیٰ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
نوٹس میں تعلیمی منصوبوں کو بہتر بنانے سمیت آن لائن اور آف لائن تدریس کے درمیان ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر بھی زوردیا گیا ہے۔