• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین نےتیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی سے روانہ کردیاتازترین

March 10, 2023

تائی یوان (شِنہوا) چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعہ کی صبح 6 بج کر 41 منٹ پر تیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس   کو کامیابی کے ساتھ روانہ کردیاہے۔

ایک لانگ مارچ-4سی  کیریئر راکٹ  کے ذریعے جڑواں سیٹلائٹس تیان ہوئی ۔6اے اور تیان ہوئی ۔6بی پہلے سے طے شدہ  مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان سیٹلائٹس کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مشنز کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی سیریز کا 465 واں مشن تھا۔