جیوچھوان (شِنہوا) چین نے ہفتے کو کامیابی سے ژوچھیو-2 وائی-3کیریئر راکٹ کوخلا میں بھیج دیا ہے۔
کیریئرراکٹ شمال مغربی جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے صبح7بج کر39 منٹ(بیجنگ وقت) پرتین سیٹلائٹس ہونگھو، ہونگھو-2 اور ٹی وائی -33 کو لے کر روانہ ہوا جو بعد ازاں مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔ ژوچھیو-2 وائی-کیریئر راکٹ کا یہ تیسرا فلائٹ مشن تھا۔