بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین ،فرانس کے ساتھ ملکر دونوں ممالک کے درمیان زیادہ ٹھوس اور متحرک جامع سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دے کر ،عالمی امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی میں مشترکہ طور پر دانشمندی اور قوت کا مظاہرہ کرے گا۔
ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں اس بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔
وانگ نے نے اس بات کا ذکر کیا کہ فرانس چین کے ساتھ سفیر سطح پر سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا اہم مغربی ملک ہے جبکہ 2024 میں سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 دہائیاں قبل سفارتی تعلقات کے قیام نے سرد جنگ کے جمود کو توڑا اور مختلف بلاکس میں تقسیم ختم کر کےعالمی منظر نامے کو بات چیت اور تعاون کی صحیح سمت میں ترقی کرنے کی راہ دکھائی۔
وانگ نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں چین اور فرانس نے آزادی کی پاسداری کی ہے، باہمی فائدہ مند تعاون کے ذریعے مشترکہ ترقی حاصل کی ہے، مساوی بنیادوں پر تبادلوں کے ذریعے تہذیبوں کے درمیان باہمی طور پر سیکھنے کے عمل کو فروغ دیا اور کثیر الجہتی تعاون کی مدد سے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹا ہے۔
وانگ نے مزید کہا کہ ان کوششوں سے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوا بلکہ عالمی امن و استحکام برقرار رکھنے، کثیر قطبی دنیا کے فروغ اور بین الاقوامی تعلقات میں جمہوریت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
وانگ نے اس بات تذکرہ کیا کہ چین۔ فرانس تعلقات مضبوط ترقی کی راہ پر گامزن ہیں خاص کر گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان تمام سطح پر تبادلے تیزی سے دوبارہ شروع ہوئے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجہ خیز نتائج ملے جن سے وبائی مرض کے بعد کے دور میں دوطرفہ تعلقات کو قوت فراہم ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ثقافت و سیاحت کے سال کے دوران وہ مشترکہ طور پر مختلف نوعیت کی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔