• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین وانواتو کے ساتھ نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تشکیل کا خواہاں ہے:چینی صدرتازترین

July 13, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدرشی جن پھنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-وانواتو کمیونٹی کی تعمیر کے لیے وانواتو کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

بیجنگ میں جمہوریہ وانواتو کے وزیر اعظم شارلٹ سلوائی سے ملاقات میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وانواتو بحرالکاہل کے جزائر میں چین کا ایک اچھا دوست اور شراکت دار ہے، صدرشی نے کہا کہ دونوں ممالک نے  42 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے۔

صدرشی  نے کہا کہ چین وانواتو کے ساتھ اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اعلیٰ سطح کے باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیاری تعمیر کو فروغ اور نئے دور میں ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-وانواتو کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے  ہمہ موسمی اورتمام شعبوں میں دوستانہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مل کام کرنے پر تیار ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک  وانواتو کے ساتھ ریاستی حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ، چینی جدیدیت سے حاصل  کردہ ترقی کے مواقع کا اشتراک اور ترقیاتی حکمت عملی میں ہم آہنگی کو بڑھانے کی امید رکھتا ہے۔

صدر شی کا مزید کہنا تھا کہ  چین وانواتو کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، معیشت، تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط  کرنے کے لیے تیار اور اپنے اداروں کو وانواتو میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے گا۔