• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہوبے کے سابق نائب گورنر پر رشوت اور معلومات افشا کرنے بارے فرد جرم عائدتازترین

February 26, 2023

بیجنگ (شِںہوا) سپریم پیپلز پرو کیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے کہا کہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے سابق نائب گورنر چھاؤ گوانگ جینگ پر رشوت لینے اور معلومات افشا کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

فرد جرم کے مطابق چھاؤ نے اپنے مختلف عہدوں سے فائدہ اٹھا کر دوسروں کو فائدے پہنچائے اور اس کے عوض غیرقانونی طور پر بھاری رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

فرد جرم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چھاؤ نے دوسروں کو خفیہ معلومات فراہم کیں جنہیں متعلقہ اسٹاک ٹریڈنگ سرگرمیوں میں استعمال کیا گیا تھا۔

صوبہ جیانگ سو کے شوژو شہر کے قومی نگراں کمیشن اور محکمہ عوامی تحفظ کی جانب سے چھاؤ کا مقدمہ شہر میں  سپریم پیپلز پرو کیوریٹوریٹ کے مقررہ کردہ استغاثہ کو پیش کیا گیا ہے۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق سے آگاہ کیا، تفتیش کی اور وکیل صفائی کی رائے سنی۔