ہنوئی (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے چین اور ویتنام کے تعلقات وسیع تر سیاسی باہمی اعتماد،زیادہ ٹھوس سیکورٹی تعاون،مضبوط باہمی فائدہ مند تعاون، مقبول حمایت،قریبی کثیرالجہتی کوآرڈینیشن،اور اختلافات کو بہتر طریقے حل کرنے کے ایک نئے دور میں داخل ہوں گے۔
اپنے دورہ ویتنام کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نگیون پھو تھرونگ سے ہونے والی ملاقات میں صدرشی نے کہا کہ ان کا ملک ویتنام کی سوشلسٹ تعمیر کے مقصد کی بھرپور حمایت اور ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو ہمیشہ اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ اپنے تعلقات کو پڑوسی سفارت کاری میں انتہائی ترجیح دیتا ہے۔ قومی ترقی، عوام کی خوشحالی اورانسانیت کی ترقی کے حوالے سے چینی صدر نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سے کہا کہ وہ ان کےساتھ مشترکہ طور پر دونوں پارٹیوں اور ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی پوزیشن کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-ویتنام کمیونٹی کی تعمیر کا اعلان کرنے کے لیے تیار ہے جو چین ویتنام جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کی بنیاد پر تزویراتی اہمیت کا حامل ہے۔