• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ڈومینیکا کا ہر موسم کا دوست ہے:وزیراعظم روزویلٹ اسکرٹتازترین

March 23, 2024

روزو (شِنہوا) ڈومینیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکرٹ نے کہا  ہے کہ  چین ڈومینیکا کا  ایک حقیقی دوست رہا ہے، اور وہ اسے ہر موسم کا دوست  سمجھتے ہیں۔

مشرقی کیریبین میں شمال مشرقی ونڈورڈ جزائر میں واقع، دولت مشترکہ ڈومینیکا جزیرے پر مشتمل ایک ملک ہے جس کی آبادی  ایک لاکھ سے کم ہے۔

دارالحکومت روزو میں شِنہوا کو دیے گئے  ایک خصوصی انٹرویو میں روزویلٹ  نے کہا کہ  چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جس نے ہمارے ملک کی مشکل وقت میں مدد کی۔

رواں سال  دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، جس میں دو طرفہ اور کثیر جہتی دونوں  لحاظ سے تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

روزویلٹ  نے 20 سال پہلے سفارتی تعلقات کے قیام  کے تاریخی فیصلے کے حوالے سے بتایا۔اس وقت سے ڈومینیکا  ایک چین کے اصول پر کاربند ہے۔

ڈومینیکا نے  2018میں بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے لیے چین کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

وزیر اعظم روزویلٹ  کے مطابق، بیلٹ اینڈ روڈ  منصوبے نے نہ صرف ڈومینیکا کے لیے بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک کی  معاشی آزادی اور سماجی ترقی میں مدد کرنے کے بے شمار مواقع پید اکیے ہیں۔

زراعت ڈومینیکا کی معیشت کی بنیاد ہے، اور ڈومینیکن حکومت اس زرعی شعبے کی جدید  ترقی کے لیے سرگرمی سے کوشاں ہے۔

روزویلٹ  نے کہا کہ بی آر آئی کے تحت ڈومینیکا چین کے ساتھ مل کر زرعی ٹیکنالوجی کوآپریٹو پراجیکٹس قائم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے تاکہ ملک میں زرعی ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور غذائی تحفظ کی ضمانت دی جا سکے۔