• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہونان کے سابق سینئرصوبائی قانون ساز کو سرکاری عہدے سے ہٹادیا گیا، سی پی سی سے بھی خارجتازترین

July 08, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہونان صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین پھینگ گو فو کو پارٹی نظم وضبط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سرکاری عہدے سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ انہیں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے بھی نکال دیا گیا۔

ایک بیان کے مطابق یہ فیصلہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے معائنہِ نظم و ضبط اور قومی نگران کمیشن کی تحقیقات کے بعد کیا گیا جس کی منظوری کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی نے دی تھی۔

تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پھینگ نے اپنے نظریات ، عقیدے سے ہٹ کر سیاسی فوائد حاصل کرنے اور اعدادوشمارمیں ہیراپھیری کی۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ پھینگ نے منصوبوں کے ٹھیکوں اور کاروباری اداروں کی سرگرمیوں میں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے عہدوں کا استعمال کیا اور اس کے عوض بھاری رقم اور قیمتی سامان وصول کیا۔

بیان کے مطابق پھینگ نے فرائض کی انجام دہی میں غفلت برتی اور ان پر رشوت خوری کا بھی شبہ ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پھینگ کے غیر قانونی طور پر حاصل کردہ فوائد ضبط کرلئے جائیں گے اور ان کا مقدمہ جانچ پڑتال اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے سپرد کردیا جائے گا۔