• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،ہونان صوبے میں ڈیم سے پانی کارساو،ایک ہزارسے زائد افراد محفوظ مقام پر منتقلتازترین

July 07, 2024

چنگشا(شِنہوا)چین کے صوبے ہونان کی پھنگ جیانگ کاونٹی کے جیوفینگ آبی زخیرے کے ڈیم سے پانی کے رساو کے باعث ایک ہزار سے زائد مقامی افراد کو علاقے سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مقامی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ  اگر پانی کا رساو جاری رہا تو نشیبی علاقے میں 21 ہزار افراد متاثر ہو نگے۔

ڈیم کے قریب آباد لوگوں کی منتقلی اور ڈیم سے پانی  نکالنے  سمیت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود ماہرین نے کہا ہے کہ ڈیم سے ابھی تک  پانی کی سطح 125 میٹر نیچے آگئی ہےاور رساو پر موثر طریقے سے قابو پا لیا گیا ہے۔علاقے سے لوگوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی تیا ری  فی الحال نہیں کی گئی ہے۔