• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ووہان ورلڈ ہیلتھ ایکسپو کی میزبانی کے لئے تیارتازترین

April 03, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں 7 اپریل سے انٹرنیشنل ہیلتھ ایکسپو کا آغاز ہو گا۔

چار روزہ ورلڈ ہیلتھ ایکسپو 1 ہزار سے زائد کاروباری اداروں، ماہرین تعلیم، ہسپتال کے سربراہان اور ماہرین کو متوجہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

ایکسپو میں طبی آلات، بائیو کیمیکل ادویات اور روایتی ادویات کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔

بڑی تعداد میں نمائش کنندگان کو سہولت فراہم کرنے کے لئے نمائش کا رقبہ 90 ہزار مربع میٹرز پر محیط ہو گا۔

تقریب کے دوران دیگر سرگرمیوں سمیت موضوعاتی فورمز کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔

ہوبے کی صوبائی حکومت،نیشنل ہیلتھ کمیشن اور ووہان میونسپل گورنمنٹ  کی جانب سے مشترکہ میزبانی کی یہ تقریب اپنی نوعیت کی پانچویں تقریب ہو گی۔