• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، وسطی ہینان میں 1600 برس پرانا خاندانی قبرستان دریافتتازترین

February 02, 2024

ژینگ ژو (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان کے شہر لویانگ کے ضلع مینگ جن میں اعلیٰ سماجی رتبہ رکھنے والے خاندان کے 3 مقبرے دریافت ہوئے ہیں جو وائی اور جن دور (220-420 عیسوی) کے ہیں۔

شہرکے آثار قدیمہ کے تحقیقی ادارے کے ایسوسی ایٹ محقق اور اس مقام پر کھدائی کے انچارج  لیو بین کے مطابق مقبرے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کو انتہائی نفاست سے ڈیزائن کیا گیا تھا جو اس وقت کے ایک باوقار خاندان کی نشاندہی کرتا ہے۔ 

ایم 1 مقبرہ ان میں سے  اعلیٰ ترین درجے کا ہے اور اس مقبرے میں طویل اور پکے راستے ، اینٹ اور پتھر کے دروازے اور چیمبرز تعمیر کئے گئے ہیں۔  40 میٹر طویل مرکزی راستے کے دونوں اطراف 12 ستون  ہیں جبکہ  مقبرے میں 7 سیڑھیاں ہیں جس سے زیر زمین مقبرے کی مجموعی گہرائی 11 میٹر تک پہنچ جاتی ہے۔

اس طرح کا مقبرہ گزرگاہ اور ایک لمبی ڈھلوان پر تعمیر کردہ متعدد سیڑھیاں، وائی اور جن دور میں مقبروں میں مدفون افراد کے اعلیٰ سماجی رتبے کی علامت ہے۔ ایم 1 مقبرے درجہ اس وقت شہنشاہ کے مقبرے کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔

اس مقام سے برتن، چینی مٹی، کانسی ، بڈیوں، قیمتی پتھروں سے بنی اشیاء کے علاوہ سونے اور سکوں کی 200 سے زائد باقیات بھی دریافت ہوئی ہیں جو قدیم دور میں تدفین کے رواج پر تحقیق کے لئے نئے مواد فراہم کرتے ہیں۔

لیو کے مطابق ایم 1 مقبرے سے دریافت شدہ ہاتھی دانت سے بنی شے کی باقیات بہترین کاریگری کا نمونہ ہے جو مقبرے میں مدفون فرد کے غیرمعمولی سماجی رتبے کو ظاہر کرتی ہے۔

مقبرے میں مدفون کے پیروکاروں کے ناموں سمیت تختیوں کی کچھ باقیات بھی اس مقام سے ملی ہیں تاہم لیو کے مطابق مقبرے میں مدفون افراد کے درست ناموں اور زندگی کی داستان کے بغیر ان کی شناخت ایک معمہ بنی ہوئی ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات درکار ہیں۔