جی نان (شِنہوا)چین کی ایک عدالت نے وزارت تعلیم کے ایک سابق سینئر اہلکار وانگ ڈینگ فینگ کو غبن اور رشوت خوری کا الزام ثابت ہونے پر 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
چین کے صوبہ شان ڈونگ میں ڈی ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ کے فیصلے کے مطابق وانگ پر 50 لاکھ یوآن (تقریباً 7 لاکھ 5 ہزارڈالر) کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا اورغبن کردہ فنڈزواپس لیتے ہوئے رشوت سے حاصل ہونے والے غیر قانونی منافع کو ریاستی خزانے میں جمع کرا دیا گیا۔
عدالت کے مطابق، وانگ کو 2016 سے 2022 کے درمیان ذاتی طور پر اور دوسروں کے ساتھ ملک کر4 کروڑ 67لاکھ یوآن مالیت کے سرکاری فنڈز اور جائیداد میں غبن کرنے کا مجرم قرار دیا گیا ۔
عدالت میں یہ بھی ثابت ہواکہ وانگ نے 2006 سے 2022 کے درمیان اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھایا اورمنصوبوں کے ٹھیکے دینے سمیت کھیلوں کی میزبانی سے متعلق معاملات میں دوسروں کی مدد کی ۔عدالت نے کہا کہ انہیں96 لاکھ60 ہزار یوآن سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کرنے کا مجرم قرار دیا گیا۔