چھنگ ڈو (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر لی شان میں پہاڑ گرنے سے مجموعی طور پر 19 افراد ہلاک اور 5معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔
مقامی انتظا میہ نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی صبح 6 بجے کے قریب شہر کے جنکوہی ضلع کے یونگ شینگ ٹاؤن شپ میں ایک جنگل پر مشتمل فارم میں پیش آیا۔
600 سے زائد افراد پیشہ ورانہ امدادی سامان کے ساتھ ریسکیو اور تلاش کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
ریسکیو آپریشن اتوار کی رات 8 بجے ختم ہوا۔
پہاڑ گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔