• Sandston, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، پہاڑی نالوں میں طغیانی سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئیتازترین

June 25, 2024

چھانگ شا (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہونان کی ایک کاؤنٹی میں موسلادھار بارش کے بعد پہاڑی نالوں میں طغیانی  کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

کاؤنٹی یوآن لینگ میں ابتدائی طور پر 4 افراد کی ہلاکت اور ایک کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم اب کاؤنٹی کے شعبہ ہنگامی انتظامات نے کہا ہے کہ منگل کی صبح لاپتہ شخص کی لاش مل گئی ہے۔

یوآن لینگ کاؤنٹی کے شہر وو چھیانگ شی میں ہفتے کی شب 2 بجے سے صبح 8 بجے تک ریکارڈ 337.8 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے پہاڑی نالوں میں طغیانی آگئی اور شہر میں پانی جمع ہوگیا۔

کاونٹی نے آفت کے ردعمل میں ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ضروری سامان کی دستیابی بجلی ، ٹیلی مواصلات اور نقل و حمل کی خدمات کی بحالی یقینی بنانے کی کوششوں کو منظم کردی ہیں۔