• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہاڑی صوبے یوننان میں پاور سب سٹیشنوں کے معائنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمالتازترین

March 12, 2024

کنمنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے یوننان میں 621 پاور سب سٹیشنوں پر معمول کی زیادہ تر جانچ پڑتال کے لئے کارکنوں کی بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے کام لینا شروع کردیا گیا ہے۔ چائنہ سدرن پاورگرڈ کی یوننان برانچ کے مطابق کیمروں، ڈرونز اور واکنگ روبوٹس کے ذریعے اے آئی سے کی جانے والی جانچ پڑتال اورمعائنے کا کام انسانی کارکنوں کے لیے درکار پانچ گھنٹے سے کم، پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

پن بجلی اور صاف بجلی پیدا کرنے والے ایک بڑے پیداواری صوبے، یوننان میں 35 کلو وولٹ یا اس سے زیادہ صلاحیت کے 1ہزار937 پاور سب سٹیشن ہیں، جن میں سے اکثر پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں۔ یوننان برانچ کے سینئر مینیجر وانگ شِن نے کہا کہ ان میں سے تقریباً نصف سب سٹیشنوں تک رسائی کے لیے سڑک کے ذریعے تین گھنٹے سے زیادہ کا سفر درکار ہوتا ہے۔

وانگ کے مطابق، اے آئی خودکار معائنہ  سے سڑک کے طویل سفر سے جان چھوٹنے کی امید ہے، اس طرح اخراجات میں بھی بہت کمی آئے گی۔