• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، پاور بیٹری کی پیداوار میں اضافہتازترین

June 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں مئی کے دوران تیز رفتار اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آٹوموٹِو بیٹری انو ویشن الائنس کے مطابق گزشتہ ماہ پاور بیٹری کی پیداوار 56.6 گیگا واٹ آورز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 57.4 فیصد زائد ہے۔

چین میں ابتدائی 5 ماہ کے دوران پاور بیٹری کی پیداوار 2022 کی اسی مدت کی نسبت 34.7 فیصد بڑھ کر 233.5 گیگا واٹ آورز ہوگئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق مئی کے دوران چین میں نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 60.2 فیصد بڑھ کر 7 لاکھ 17 ہزار یونٹس ہوگئی۔