• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پاور بیٹری پیداوار اور نصب کر نے کی صلاحیت میں اضافہتازترین

May 15, 2023

بیجنگ (شِںہوا) چین میں پاور بیٹری کی پیداوار اور نصب کرنے کی صلاحیت میں اپریل کے دوران  تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

چائنہ آٹوموٹِو بیٹری انوویشن الائنس کے مطابق گزشتہ ماہ پاور بیٹری کی پیداوار 47 گیگا واٹ آورز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 38.7 فیصد زائد ہے۔

الائنس نے بتایا کہ پاور بیٹریوں کی نصب شدہ گنجائش 25.1 گیگا واٹ آورز ہے جو گزشتہ برس سے 89.4 فیصد زیادہ ہے۔

رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 28.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت 41 فیصد  بڑ ھی ہے۔