• Dallas, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ڈپارٹمنٹ اسٹورآتشزدگی میں 16 افراد ہلاک، واقعہ کی تحقیقات شروعتازترین

July 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ہنگامی انتظامات اورنیشنل فائراینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں ایک ڈپارٹمنٹ اسٹور میں آتشزدگی کے بعد تحقیقاتی ٹیم کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا ہے۔

ژی گونگ شہر میں واقع 14 منزلہ عمارت میں آگ گزشتہ شام 6 بجے کے قریب لگی جس میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی دونوں سرکاری محکموں نے مقامی حکام کو تحقیقات اور امدادی کاموں پر رہنمائی فراہم کی۔

دونوں محکموں نے تلاش، بچاؤ، زخمیوں کے علاج اور آتشزدگی کی وجوہات کی جلد از جلد تحقیقات پر زور دیا ہے۔

مقامی فائر اینڈ ریسکیو ہیڈکوارٹرز نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جمعرات کو الصبح 3 بجے مکمل کرلیا گیا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ تعمیراتی کام کی وجہ سے لگی تھی۔

وزارت ہنگامی انتظامات کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے فائرایکسپرٹس کو بھی حادثے کی تحقیقات میں معاونت کے لیے بھیجا جائے گا۔