بیجنگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی فضائیہ شمال مشرقی صوبے جیلن کے شہر چھانگ چُھون میں 26 سے 30 جولائی تک ایوی ایشن اوپن ڈے سرگرمیوں کا انعقاد کرے گی۔
پی ایل اے ایئر فورس کے ترجمان شیی پھینگ نے بیجنگ میں گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پانچ روزہ ایونٹ میں مختلف سرگرمیاں ہوں گی جن میں ایروبیٹک شوز، اسکائی ڈائیونگ پرفارمنس،ایکچوئل کمبیٹ سیمولیشن،
حقیقی جنگی نقالی، اور آلات کی نمائش شامل ہیں۔ شیی نے کہا کہ اوپن ڈے کے دوران،پی ایل اے ایئر فورس کے ملٹری بینڈ کی پریڈ پہلی بار ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست کو ایروبیٹکس ٹیم نئے ہتھیاروں سے مسلح جے-10 سی لڑاکا طیاروں کے ساتھ اپنی پہلی کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرے گی۔