بیجنگ(شِنہوا)چین کی حکومت کی زیرِ نگرانی روز مرہ استعمال کی اہم اشیاء کی قیمتیں جنوری کے آغاز کی نسبت جنوری کے وسط میں کم رہیں۔
شماریات کےقومی بیورو (این بی ایس)کے مطابق 50 بڑی اشیاء کی نو کیٹیگریز میں درجہ بندی کی گئی جن میں سیم لیس سٹیل ٹیوب، پٹرول، کوئلہ، کھاد اور کچھ کیمیکلز شامل ہیں جن کی سات اشیا کی قیمتوں میں اس عرصے میں اضافہ ہوا ، 39 میں کمی ہوئی جبکہ چار کی قیمتیں برقرار ر۔
یہ اعداد و شمار، جو ہر 10 دن بعد جاری کیے جاتے ہیں، ملک بھر کے 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کاروں کے سروے پر مبنی ہیں۔