بیجنگ (شِںہوا) چین کے شماریاتی حکام کی زیرنگرانی اہم اشیاء میں سے نصف کی قیمتوں میں اگست کے اوئل کی نسبت اگست کے وسط میں اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق اس مدت میں 25 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں اور 23 میں کمی ہوئی جبکہ 2 کے نرخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ ان 50 اشیاء کو 9 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، ایندھن، کوئلہ ، کھاد اور کچھ کیمائی مواد شامل ہیں۔
رواں ماہ کے آغاز کی نسبت اگست کے وسط میں گندھک کے تیزاب کی قیمت میں 18.1 فیصد اور مائع پٹرولیم گیس کی قیمت میں 10.9 فیصد اضافہ ہوا۔
یہ اعدادوشمار ملک بھر میں 31 صوبائی سطح کے علاقوں میں 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کنندگان سے سروے کی بنیاد پر تیار کرکے ہر 10 ویں روز جاری کئے جاتے ہیں۔