• Roubaix, France
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پیٹنٹ اوپن لائسنس سسٹم کے موثر آپریشن کو فروغ دے گاتازترین

July 15, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین پیٹنٹ اوپن لائسنس سسٹم کے موثر آپریشن کو جامع طور پر فروغ دے گا۔ حقوق املاک دانش کے قومی ادارے (سی این آئی پی اے) کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق پیٹنٹ کی تبدیلی اور درخواست کے طریقہ کار اور چینلز کو بھی وسیع کیا جائے گا۔

پیٹنٹ مالکان کو ان کے اوپن لائسنس کے ڈیکلریشن کو معیاری بنانے اور لائسنس کی فیس کا درست تخمینہ لگانےکے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتے ہوئے نوٹس میں پیٹنٹ اوپن لائسنس سسٹم کے آپریشن کے لیے مشترکہ کوششوں پرزوردیا گیا ہے۔

نوٹس میں پیٹنٹ کے  اوپن لائسنس کے ڈیکلریشن کی معلومات کے بہتر اشتراک، پیٹنٹس کی طلب اور رسد کے درمیان تعلق کو فروغ دینے اور اس شعبے میں تمام فریقین کو بھرپور کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرنے پر زوردیاگیا ہے۔