• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پیراشوٹ سسٹم نے راکٹ بوسٹرز کی قابل کنٹرول لینڈنگ کر لیتازترین

June 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا)چین نے حال ہی میں ایک خلائی لانچ کے دوران ایک ایسے پیراشوٹ نظام کا تجربہ کیا ہے جو راکٹ بوسٹر کے گرتے ہوئے ٹکڑوں کو مقررہ علاقوں میں لے جانے میں مدد کرتے ہیں۔

چائنہ   اکیڈمی آف لانچ وہیکل ٹیکنالوجی کے مطابق اس نظام کا استعمال لانگ مارچ۔تھری بی راکٹ پر کیا گیا تھا جو 17 مئی کو صوبہ سیچھوان  کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ کو مدار میں لے جا رہا تھا۔

اکیڈمی کی جانب سے تیار کردہ پیراشوٹ نے راکٹ بوسٹرزکو پہلے سے طے شدہ مقام پر پہنچا دیا جس سے لینڈنگ ایریا کی حدود میں 80 فیصد تک کمی ہوئی۔

راکٹ بوسٹرز کے اترنے پر زیادہ درست کنٹرول فراہم کرنے کی مطابقت سے تیار کیا گیا  یہ نظام خود بخود اترنے کی ایک خاص اونچائی پر اپنے پیرا فوائل کو کھول سکتا ہے  جس سے بوسٹرز کو ایک اندازے کے مطابق لینڈنگ ایریا میں واپس لے جایا جاسکتا ہے۔

چین کے زیادہ تر بڑے لانچ مقامات انتہائی دوردراز مقامات پرواقع ہیں جس کا مقصد گرنے والے راکٹ کے حصوں کی ایسے مقامات پر غیرمتوقع لینڈنگ روکنا ہے جہاں انسانی سرگرمیاں ہوں کیونکہ اسے طرح یہ سائنسدانوں کا فوری کام بن جاتا ہے۔