• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پیٹرو کیمیکل صنعت کی آمدن میں 2022 کے دوران اضافہتازترین

February 19, 2023

چین، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شیان یانگ کی کاؤنٹی لیچھوان میں تھرڈ ویسٹ۔ ٹو۔ ایسٹ قدرتی گیس پائپ لائن کے شانشی سیکشن کی تعمیراتی جگہ پر عملہ کام کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2022 کے دوران پیٹروکیمیکل صنعت کی آمدن میں اضافہ جبکہ نفع میں کمی ہوئی ہے۔

چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن (سی پی سی آئی ایف) کے مطابق 2022 میں ملک کی  پیٹروکیمیکل صنعت کو مجموعی طور پر 165.6 کھرب یوآن (تقریباً 24.1 کھرب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی  جو گزشتہ برس کی نسبت 14.4 فیصد زائد ہے جبکہ مجموعی نفع 2.8 فیصد کم ہوکر 11.3 کھرب یوآن رہ گیا۔

پیٹروکیمیکل مصنوعات کی درآمد اور برآمد کا حجم گزشتہ برس کی نسبت  2022 میں 21.7 فیصد بڑھ کر 10.5 کھرب ڈالرز تک پہنچ گیا۔

چائنہ پیٹرولیم اینڈ کیمیکل انڈسٹری فیڈریشن کے مطابق چین کی خام تیل کی پیداوار 2022 کے دوران 20 کروڑ 50 لاکھ ٹن رہی۔ یہ مسلسل چوتھا برس ہے کہ شرح نمو میں گزشتہ برس کی نسبت 2.9 فیصد اضافہ ہوا۔

اس عرصے میں ملک کی قدرتی گیس کی پیداوار 217.79 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔