• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں مئی کے دوران 4.3 فیصد اضافہتازترین

June 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں کھپت کو فروغ دینے والی پالیسیوں کے باعث طلب میں اضافے سے  پک اپ ٹرکوں کی فروخت میں مئی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 4.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں مجموعی طور پر 46 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 7.2 فیصد زیادہ ہیں۔ سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران چین کے پک اپ ٹرکوں کی فروخت2 لاکھ 9 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی اور اس طرح کی گاڑیوں کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 74 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ہزار 500 یونٹس تک پہنچ گئیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ غیر ملکی طلب میں زبردست اضافے نے چین کی پک اپ ٹرک برآمدات میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔