بیجنگ(شِنہوا) چین نے جدید محفوظ زراعت کی ترقی کے لئے اپنا پہلا منصوبہ پیش کیا ہے جس پر 2030-2023 کی مدت کے دوران عمل کیا جائے گا جس میں صنعت کے لئے 4 بنیادی کاموں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔وزارت زراعت اور دیہی امور اور تین دیگر سرکاری اداروں کی جاری کردہ مشترکہ حکمت عملی میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ جدید محفوظ فصل ، توانائی کی بچت اور مشینری آپریشن کے لئے موزوں ہونی چاہئے جبکہ مویشیوں کی افزائش مئو ثر اور گہری ترقی پر مبنی ہو۔منصوبے کے تحت ماہی گیری صنعت بنیادی طور پر ماحولیاتی آبی زراعت پر توجہ مرکوز کرے گی اور جدید لاجسٹک سہولیات زرعی مصنوعات کے ذخیرے ، تحفظ اور خشک کرنے پر زور دیں گی۔منصوبے کے تحت 2030 تک محفوظ زراعت کی میکانائزیشن کی شرح اور صنعت میں سائنسی اور تکنیکی ترقی کی شراکت داری بالترتیب 60 اور 70 فیصد تک پہنچ جائے گی اور جدید محفوظ زراعت کے لئے اختراع کی بنیاد رکھی جائے گی۔ملک اپنے پالیسی تعاون کو مضبوط کرے گا ۔ سرمایہ کاری سبسڈیز اور خصوصی بانڈز جیسے اقدامات سے جدید محفوظ زراعت کی ترقی میں فعال طور پر سرمایہ کاری کرنے کے لئے سماجی سرمایہ مہیا کریگا۔