شی آن(شِنہوا)چین کے صوبے شانشی میں ایک شاہراہ کاپل منہدم ہونے کے مقام سے امدادی کارکنوں نے 15 افراد کی نعشیں نکال لی ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا ہے کہ 1 ہزار 6سو 30 پیشہ ور امدادی کارکنوں ،205 گاڑیوں، 63 کشتیوں اور چھ سراغ رساں کتوں کو لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے بھیجا گیاتھا۔
شدید بارش اور طوفان کی وجہ سے آنے والے سیلاب کے بعد یان پھنگ گاؤں میں پل نمبر 2 کا 40 میٹر حصہ منہدم ہونے سے 20 سے زائدگاڑیاں دریائے جن چھیان میں جا گری تھیں۔