ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں واقع جنگ ژومیں پہلے چھو ثقافتی میلے کا آغاز ہو گیا جس میں چھو کی قدیم ریاست کے ثقافتی ورثے کی نمائش کی جا ئے گی۔
چھو ریاست کا قیام چھن دور سے قبل (221 قبل مسیح سے پہلے) ہوا تھا جس کی تاریخ 800 سال سے زائد ہے۔ چھو ریاست کا دارالحکومت 400 سال سے زائد تک جنگ ژو میں تھا (جو قدیم دور میں جیانگ لنگ کے نام سے جانا جاتا تھا)۔اسی لئے جنگ ژو کوچھو ثقافت کا گہوارہ بھی کہا جاتا ہے۔
چھو کے لوگوں نے کانسی پگھلانے اور ریشم کی بُنائی میں اعلی درجے کی مہارت حاصل کی اور ادب اور فنون لطیفہ میں بھرپور کامیابیاں حاصل کیں۔
میلہ اپریل کے وسط تک جاری رہیگا جس کے دوران چھو کی تاریخ اور ثقافت پر مبنی نمائش اور فن پا روں کی نما ئش جیسی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا انعقاد ہو گا جبکہ تین چھو کلچر ٹریول روٹس کا آغاز کیا جائے گا۔
جنگ ژو کے عہدیدار وو جن نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں جنگ ژو نے چھو ثقافت کی منتقلی اور ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور چھو ثقافت میں تبادلوں ، تحفظ اور جدت سازی کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے۔