بیجنگ(شِنہوا)چین نے فوڈ ڈلیوری اور آن لائن ٹیکسی سروسز جیسے نئے روزگار سے وابستہ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے ضوابط جاری کئے ہیں۔
انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت کی طرف سے مرتب کردہ رہنما خطوط میں پلیٹ فارم کاروبار کی رہنمائی کے لیے تفصیلی اور عملی اصول وضع کیے گئے ہیں جن کا مقصد لیبر منیجمنٹ اور مسائل کو حل کرنا ہے، ان مسائل میں کام کے زیادہ گھنٹے اور پلیٹ فارم کے قواعد میں شفافیت کا فقدان شامل ہے۔ رہنما خطوط کے مطابق، ڈیلیوری، ٹرانسپورٹ اور ہوم سروسز جیسے پلیٹ فارم اکانومی میں شامل کارکنان کو کم از کم اجرت کا تحفظ حاصل ہو جائے گا۔
پلیٹ فارم کاروبار کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ زائد کام نہ لیں، تعطیلات کے دوران کام لینے کی صورت میں زیادہ اجرات کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور کارکنوں کے حقوق اور مفادات سے متعلق الگورتھم تبدیل کرنے سے پہلے رائے طلب کریں۔