• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پلیٹ فارم معیشت کی پائیدار ترقی کو فروغ دے گاتازترین

July 06, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ کی زیر صدارت  ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس میں  آن لائن کاروباری اداروں کی صلاحیتوں اور  پلیٹ فارم معیشت کی پائیدار ترقی کو مزید فروغ  دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پلیٹ فارم  معیشت میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے آن لائن مارکیٹ کاروبار اور آن لائن سفری خدمات اور فوڈ ڈیلیوری جیسے  دیگر کاروبار شامل ہیں۔

اجلاس میں ڈیجیٹل معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں پلیٹ فارم اکانومی کے کردار سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیہ  میں کہا گیا کہ حقیقی معیشت کے ساتھ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مضبوط انضمام کو فروغ دینا، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صنعت سازی کی ترقی اور اقتصادی اور سماجی ترقی کو مکمل طور پر بااختیار بنانے کے لیے روایتی صنعتوں کو ڈیجیٹائز کرنا ملک کے لیے ناگزیر ہے۔

ایک اہم اقتصادی ان پٹ کے طور پر مارکیٹ پر مبنی ڈیٹا  ایلوکیشن کو فروغ دینے کے ساتھ  بنیادی ڈیٹا فریم ورک اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کی مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  ڈیجیٹل اکانومی کی نمو کے لیے ماحولیاتی نظام کو مستقل طور پر بہتر کرنا بہت ضروری ہے۔

اجلاس میں دواسازی شعبے میں جدت اور  ملک کے مغربی علاقوں اور تیانجن بن ہائی نیو ایریا کی ترقی  پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں پر زور دیا گیا کہ وہ قیمتوں کے تعین، میڈیکل انشورنس کی ادائیگیوں اور کمرشل انشورنس سے متعلق پالیسیوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں تاکہ دواسازی کے شعبہ میں جدت کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس  میں  سائنس ٹیک ایجادات اور بنیادی تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے کوششوں پر بھی زوردیا گیا۔