بیجنگ (شِنہوا) چین کی خدمات تجارت میں پہلی سہ ماہی کے دوران پائیدار نمو ہوئی جس میں سفری خدمات نمایاں طور پر بحال ہوئیں۔
وزارت تجارت کے مطابق ابتدائی 3 ماہ کے دوران ملک کی خدمات تجارت مجموعی طور پر 15.8 کھرب یوآن (تقریباً 228.14 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 8.7 فیصد زائد ہے۔
خدمات درآمدات 903.5 ارب یوآن سے زائد رہیں جو گزشتہ برس سے 21.6 فیصد زیادہ ہیں۔ اسی مدت میں برآمدات 4.7 فیصد کم ہوکر 680.51 ارب یوآن رہی جس سے 222.99 ارب یوآن کا خسارہ ہوا۔
پہلی سہ ماہی میں سفری خدمات میں نمایاں بحالی ہوئی اور اس شعبے میں تجارت ایک برس قبل کی نسبت 56.6 فیصد بڑھ کر تقریباً 337.63 ارب یوآن ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں علم پر مبنی خدمات تجارت میں تقریباً 694.7 ارب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 12.8 فیصد زائد ہے۔
وزارت کے مطابق بیمہ خدمات کی تیز رفتار ترقی کے سبب علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 415.57 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔