• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہلی سہ ماہی میں کاروں کی فروخت میں 10.6 فیصد اضافہتازترین

April 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا)رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی کاروں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصد بڑھ کر 67 لاکھ 20 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

چین کی آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق صرف مارچ میں گاڑیوں کی فروخت 26 لاکھ90 ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی جوگزشتہ سال کی نسبت 9.9 فیصد زیادہ ہے۔

پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 6.4 فیصد بڑھ کر تقریباً 66 لاکھ 10 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس عرصے کے دوران نئی توانائی گاڑیوں (این ای ویز) کی پیداوار اور فروخت میں تیزی برقرار رہی۔

رواں سال پہلی سہماہی کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت  28.2 فیصد بڑھ کر تقریباً 21 لاکھ 20 ہزار یونٹس رہی جبکہ انکی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 31.8 فیصد بڑھ کر20 لاکھ90 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمارکے مطابق اس عرصے کے دوران چینی کاروں کی برآمدات بھی گزشتہ سال کی نسبت 33.2 فیصد بڑھ کر13لاکھ20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔