بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسافر اور مال بردار نقل وحمل میں پائیدار اضافہ ہوا۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے ایک عہدیدار سوجی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جنوری تا مارچ مدت میں لوگوں کے سفر میں نمایاں بہتری ہوئی اور شہری مسافروں کی آمدورفت 20.9 ارب افراد تک پہنچ گئی۔
سو نے بتایا کہ سڑک پر زیادہ سے زیادہ کاریں آرہی ہیں اور لوگوں کی آمد ورفت نمایاں طور پر بڑھ رہی ہے۔
سو نے کہا کہ اس مدت میں مال برداری کا حجم 11.87 ارب ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔ بندرگاہوں سے مال برداری حجم ایک برس قبل کے مقابلے میں 6.2 فیصد بڑھ کر3.85 ارب ٹن ہوگیا۔
پہلی سہ ماہی کے دوران ٹرانسپورٹ شعبے میں فکسڈ اثاثہ سرمایہ کاری گزشتہ برس کی نسبت 13.3 فیصد بڑھ کر 720.5 ارب یوآن (تقریباً 104.11 ارب امریکی ڈالر) ہوگئی۔