• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہلی سہ ماہی میں ویئرایبل ڈیوائس کی ترسیل میں نمایاں اضافہتازترین

June 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ویئرایبل ڈیوائسز کی ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 36.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 36 لاکھ 70 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

گلوبل مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جاری کردہ تازہ ترین صنعتی رپورٹ کے مطابق اس مدت میں اسمارٹ واچ کی ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 54.1 فیصد اضافے سے 91 لاکھ یونٹس رہی۔ بالغان کے لیے اسمارٹ واچز کی ترسیل گزشتہ برس کی نسبت 62.8 فیصد بڑھ کر 50 لاکھ 50 ہزار یونٹس جبکہ بچوں کی اسمارٹ واچز کی ترسیل 44.4 فیصد اضافے سے 40 لاکھ 40 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران ویئرابیل بریسلیٹ کے 37 لاکھ یونٹس فروخت ہوئے جو ایک برس قبل کے مقابلے میں 29.6 فیصد زائد ہے۔