بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران نئی توانائی سے چلنے والی 43لاکھ 97ہزار نئی گاڑیاں(این ای ویز) کی ریکارڈ تعداد رجسٹرڈ ہوئی،جس سے شاہراہوں پرچلنے والی این ای ویز کی مجموعی تعداد2کروڑ47لاکھ 20ہزار ہوگئی ہے۔
محکمہ پولیس سے جاری اعدادوشمار کے مطابق این ای ویزکی نئی رجسٹریشن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 39.41 فیصد اضافہ ہوا۔2023 کی پہلی ششماہی میں نئی توانائی سے چلنے والی 31لاکھ 28ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئی تھیں جو 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.6 فیصد زیادہ تھیں۔
جون 2024 تک، چین میں شاہراہوں پر رواں دواں گاڑیوں کی مجموعی تعداد44کروڑ تھی جن میں سے 34کروڑ 50لاکھ کاریں ہیں۔پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق این ای ویز میں سب سے زیادہ تعدادالیکٹرک کاروں کی 1کروڑ81لاکھ 30ہزار ہے،جو کل این ای ویز کا73.36 فیصد ہیں۔
اس کے علاوہ، رواں سال کی پہلی ششماہی میں1کروڑ39لاکھ 70ہزارنئے ڈرائیورز نے لائسنس حاصل کیے۔ ملک میں لائسنس یافتہ ڈرائیورز کی کل تعداداس وقت 53کروڑ20لاکھ ہے جن میں سے 49کروڑ60لاکھ کار ڈرائیور ہیں۔