• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پہلی ششماہی میں شہریوں کی خالص آمدن میں 5.4 فیصد اضافہتازترین

July 15, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران فی کس خالص آمدن 20 ہزار 733 یوآن (تقریباََ2 ہزار 907.32 امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد زائد ہے۔

قومی ادارہ شمارت کے مطابق شہری آبادی کی فی کس خالص آمدن 4.6 فیصد اضافے سے 27 ہزار 561 یوآن جبکہ دیہی آبادی کی فی کس آمدن 6.8 فیصد اضافے سے 11 ہزاور 272 یوآن رہی۔

آمدن ذرائع کے اعتبار سے تنخواہ ، آپریشنز اور جائیداد سے خالص آمدن میں بالترتیب 5.8 فیصد، 6.4 فیصد اور 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اس مدت کے دوران ملک بھر میں حاصل کردہ آمدن کا اوسط 17 ہزار 358 یوآن تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.9 فیصد زائد ہے۔

قومی ادارہ شمارت کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کا جی ڈی پی گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد بڑھا ہے۔