• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پر سرد جنگ کی طرح قابو پانے کی امریکی کوششیں ناکام ہو جائیں گی،چینی اخبارتازترین

May 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی اخبار ساوتھ چائنہ مارننگ پوسٹ میں شائع ہونے والے رائے عامہ کے تجزئیےمیں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ ممتاز لوگوں کے ذریعے چین کو سرد جنگ کی طرز پر روکنے کی کوششیں بری طرح ناکام ہوں گی۔

سرحد پار رسک ایڈوائزری فرم، کنٹری رسک سلوشنز کے سی ای او ڈینیئل ویگنر نے لکھا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ سیاست دان درمیانی  راہ   تلاش کرنے کی  جو بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کو بہتر نہیں سمجھتے اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں ایک سخت گیر نقطہ نظر جو سابق امریکی  صدررونلڈ ریگن نے سوویت یونین کے متعلق اختیار کیا تھا ایسا ہی اقدام بیجنگ سے   نمٹنے کیلئے  موثر ہو گا۔

ویگنر نے کہا  کہ لیکن یہ قیاس غلط بنیاد پر مبنی ہے کیونکہ آج کا چین  80 کی دہائی والے سوویت یونین سے بہت مختلف ہے۔

چین سرکاری  اور نجی شعبوں کے امتزاج کے ساتھ ایک انتہائی متنوع اقتصادی  قوت ہے،موجودہ اقتصادی اور مالیاتی چیلنجز کے باوجود چین عالمی پیداواری  مرکز ہے جس کا عالمی تجارت میں14 فیصد حصہ ہے اور وہ 120 سے زیادہ ممالک کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بھی  ہے۔

رپورٹ  کے مطابق رائے  عامہ کے اس تجزئیے میں کہا گیا  ہے کہ کسی ملک میں حکومت کی تبدیلی یا اسے روکنے کی امریکی کوششیں ہمیشہ کام نہیں کرتی ہیں۔ اس حوالے سے ویت نام ،عراق اور افغانستان میں امریکی ناکامیوں کی مثال موجود ہے جبکہ حال ہی میں حوثیوں کی طرف سے بحیرہ احمر عالمی تجارت میں خلل ڈالنے کو روکنے میں امریکی ناکامی بھی شامل ہے۔

ویگنر نے کہا کہ جہاں امریکہ ان چھوٹے ممالک کے ساتھ اپنی محاذ آرائی میں ناکام رہا ہے اس لیے ذرا تصور کریں کہ چین کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش میں اس کی ناکامی کتنی بڑی ہو گی۔