• Sterling, United States
  • |
  • May, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، پرائمری اسکول میں چاقوزنی کی واردات ، 2 افراد ہلاک، 10زخمیتازترین

May 20, 2024

نان چھانگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی کے شہر گوئی شی کے ایک پرائمری اسکول میں  چاقو سے کیے گئے ایک حملے میں دو افراد ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔

مقامی پبلک سیکورٹی حکام کے مطابق پیر کی دوپہرہونے والے اس حملے کے زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ہے جن میں سے چھ  افراد کو حملے سے بچنے کی کوشش کے دوران معمولی زخم آئے۔

پھان نامی 45 سالہ خاتون ملزم کو پولیس نے قابوکر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔