• The Dalles, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کی 70 سالگرہ پرجمعے کوکانفرنس کا انعقاد کریگاتازترین

June 26, 2024

بیجنگ(شِہنوا)چین  پر امن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کی 70 سالگرہ پر جمعے کو بیجنگ میں کانفرنس کا انعقاد کریگا۔

یہ بات چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اس کانفرنس اور دیگر یادگاری تقریبات کے حوالے سے اپنی بریفننگ کے دوران بتائی ۔

سات دہائیاں قبل اس وقت کے چینی وزیر اعظم ژواین لائی نے پہلی بار ان اصولوں کو مکمل طور پر پیش کیا تھا جن میں خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا باہمی احترام، باہمی عدم جارحیت، ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں  مداخلت نہ کرنا، مساوات اور باہمی فائدے اور پرامن بقائے باہمی شامل ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کو دنیا بھر کے ممالک نے بڑے پیمانے پر قبول اور تسلیم کیا ہے۔  یہ  بین الاقوامی تعلقات کو چلانے کا ایک اہم اصول بن چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یادگاری تقریبات میں ایک یادگاری کانفرنس، ایک ظہرانہ اور متوازی فورمز شامل ہیں۔ چین کے صدر شی جن پھنگ کانفرنس میں شرکت  اورخطاب  کریں گے اور وزیر اعظم لی چھیانگ کانفرنس کی صدارت کریں گے۔چین کے وزیر خارجہ وانگ یی بھی ظہرانے میں شرکت اور خطاب کر ینگے۔

ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف ممالک کے سابق سیاسی رہنماؤں، ماہرین، اسکالرز، دوست شخصیات، میڈیا کے نمائندوں اور کاروباری مندوبین کو مدعو کیا جائے گا جو ظہرانے اور متوازی فورمز پر خطابات بھی کریں گے۔