اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے پرامن ترقی کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیاہے۔
پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کی یاد میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ چین مضبوط اسٹریٹجک عزم کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن ترقی کے لیے پرعزم ہے اور وہ ایک ایسی قومی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو دفاعی نوعیت کی ہے۔ ژانگ نے مزید کہا کہ ہنگاموں اور تبدیلیوں پرمبنی عالمی منظرنامے کا سامنا کرتے ہوئے، چین تمام ممالک کی مشترکہ سلامتی کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے اور عالمی سلامتی کے اقدام کو نافذ کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
سفیرنے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ مسائل کے بھڑک اٹھنے کا سامنا کرتے ہوئے، چین نے ہمیشہ انصاف اور عدل کو برقرار رکھا اور بات چیت کے ذریعے تنازعات کے سیاسی تصفیہ کو فروغ دے کر امن کا ساتھ دیا ہے۔