• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین پری اسکول تعلیم تک رسائی کو بہتر بنائے گاتازترین

June 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی قانون ساز ملک کی اعلیٰ مقننہ، 14 ویں نیشنل پیپلز کانگریس ( این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے 25 سے 28 جون کو ہونے والے  10ویں اجلاس میں پری اسکول ایجوکیشن قانون کے تازہ ترین مسودے پر غور کریں گے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے کمیشن برائے قانون سازی امور کے ترجمان ہوانگ ہائی ہوا نے  گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسودہ قانون کے مطابق پری اسکول تعلیم کی ترقی کے لیے  غیر سرکاری  اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ہوانگ کے مطابق، مسودہ قانون  کے مطابق نئے رہائشی علاقوں میں غیر منافع بخش کنڈرگارٹنزکا ہونا ضروری اور ایسے دیہی بچوں کے لیے پری اسکول تعلیم تک رسائی یقینی بنانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جن کے والدین کام کے سلسلے میں شہروں میں منتقل ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مسودہ قانون کے مطابق  کنڈرگارٹنز کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی روکنے اور دیگر ہنگامی حالات میں فوری حفاظتی اقدامات اٹھاناہوں گے۔